شاعر احمد فرہاد کو جوڈیشل  ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا

شاعر احمد فرہاد کو جوڈیشل  ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مظفرآباد (آئی این پی ) مظفرآباد میں گرفتار شاعر احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار شاعر احمد فرہاد کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے سیشن عدالت پیش کیا، پولیس نے احمد فرہاد کا نامکمل چالان عدالت میں پیش کر دیا۔ مظفر آباد کی عدالت نے احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ 24 جون کو احمد فرہاد کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے، عدالتی احکامات کے بعد گرفتار شاعر احمد فرہاد کو راڑہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

شاعر احمد فرہاد

مزید :

صفحہ اول -