سندھ اسمبلی: پراپرٹی ٹیکس ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور

 سندھ اسمبلی: پراپرٹی ٹیکس ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں پراپرٹی ٹیکس ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور ہو گیا۔پراپرٹی ٹیکس کا ترمیمی بل وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے ایوان میں پیش کیا۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ شجرکاری مہم میں کون سے درخت لگائے جاتے ہیں۔ضیا لنجار نے کہا کہ شجرکاری مہم میں ببول کے درخت زیادہ لگائے جاتے ہیں، شجر کاری کے لیے کوئی ایریا پالیسی نہیں۔علی خورشیدی نے کہا کہ سندھ میں سڑکوں کے اطراف شجرکاری زیرو ہے، سندھ کو گوگل میپ میں دیکھتے ہیں تو ہریالی کم نظر آتی ہے، محکمہ جنگلات نے سندھ کو ہرا بھرا کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔ضیا لنجار نے کہا کہ تین بار گنیز ورلڈ ریکارڈ میں سندھ کے محکمہ جنگلات کا نام آیا، کراچی میں ایک 1.2 ملین شجرکاری 23-2022 میں ہوئی ہے۔رکن اسمبلی ایم کیو ایم فوزیہ حمید نے کہا کہ امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ بڑا مسئلہ ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تحت 100 اسکولوں کو سولرائز کیا جا رہا ہے، کراچی میں چند بڑے تعلیمی اداروں کو سولرائز کیا جارہا ہے، کے الیکٹرک افسران سے ملاقات میں تمام جماعتوں کی نمائندگی رکھی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -