ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر, عالمی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی منظوری دیدی

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر, عالمی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی ...
ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر, عالمی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) ملکی معیشت کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی منظوری دے دی گئی، رقم داسو ڈیم کی تعمیر کے لیے فراہم کی جائے گی۔

ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری دی۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، اس منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہو سکے گی۔

عالمی بینک نے مزید کہا کہ منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 میگاوٹ سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، پہلے مرحلے میں بجلی کا پیداواری تخمینہ 2160 میگاواٹ ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -