بچوں سمیت بھارت جانیوالی سیما حیدر سے متعلق تازہ خبرآگئی

بچوں سمیت بھارت جانیوالی سیما حیدر سے متعلق تازہ خبرآگئی
بچوں سمیت بھارت جانیوالی سیما حیدر سے متعلق تازہ خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی) نیشنل کمیشن آف چائلڈ رائٹس (این سی آر سی) نے سیما حیدر نامی خاتون کے 4 بچوں کی بھارت سے وطن واپسی کے لیے وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا۔

تفصیل کے مطابق سیما نامی خاتون نے اپنے 4 بچوں سمیت نیپال کے راستے بھارت جا کر اپنے عاشق سے شادی کر لی تھی، این سی آر سی کی سربراہ نے اس سلسلے میں وزارت خارجہ پاکستان کو خط لکھ کر بھارت میں موجود 4 بچوں کو وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کی اپیل کی ہے۔ خط کے متن  میں کہا گیا کہ چائلڈ رائٹس ایکٹیوسٹ خاتون اقراء جونیجو نے این سی آر سی کو خط لکھ کر غلام حیدر کے بچوں کو بھارت سے وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کی اپیل کی ہے، اور کہا کہ غلام حیدر کی اہلیہ بچوں کے والد کی مرضی کے بغیر نیپال کے راستے 4بچے بھارت لے گئی ہے۔

خط میں اس تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ سیما حیدر نے اپنے شوہر سے طلاق لیے بغیر ایک ہندو سے شادی کی، اور اب بچوں سے جبری طور پر مذہب تبدیل کرایا جا رہا ہے۔خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیما حیدر بھارت میں مقدمات کا سامنا کر رہی ہے، اگر اس کو سزا ہو گئی تو بچوں کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ اس لیے این سی آر سی وزارت خارجہ سے درخواست کرتی ہے کہ غلام حیدر کے بچوں کو سپورٹ اور تحفظ فراہم کیا جائے، اور پاکستانی بچوں کو وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔