کراچی: نجی سکول میں طالبہ سے زیادتی کی کوشش پر پرنسپل گرفتار

کراچی: نجی سکول میں طالبہ سے زیادتی کی کوشش پر پرنسپل گرفتار
کراچی: نجی سکول میں طالبہ سے زیادتی کی کوشش پر پرنسپل گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے نجی سکول میں 10ویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش پر سکول کے پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں نجی سکول میں 10ویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش پر سکول کے پرنسپل منظر الہدیٰ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی بہن کی مدعیت میں اقبال مارکیٹ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ کے متن کے مطابق سکول پرنسپل نے بہن کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، سکول پرنسپل واٹس اپ پر بہن کو فحش پیغامات بھیجتا رہتا تھا اور یکم جون کو پرنسپل نے بہن کو اپنے کمرے میں بلاکر زیادتی کی کوشش کی اور تشدد بھی کرتا رہا۔مقدمے میں مزید بتایا گیا ہے کہ بہن پرنسپل سے ہاتھا پائی کرکے بھاگنے میں کامیاب ہوئی، واقعے کے وقت بہن کو کمرے میں بلانے کے بعد پرنسپل نے سی سی ٹی وی کا رخ چھت کی طرف کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ دو روز قبل 9 جون کو درج کیا گیا تھا، واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہے۔