کراچی میں جاپان قونصلیٹ کے2 ملازمین اور نجی بینک کے افسران فراڈ کیس میں گرفتار

کراچی میں جاپان قونصلیٹ کے2 ملازمین اور نجی بینک کے افسران فراڈ کیس میں ...
کراچی میں جاپان قونصلیٹ کے2 ملازمین اور نجی بینک کے افسران فراڈ کیس میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات کی مدد سے کروڑوں روپے کی خردبرد اورفراڈ میں ملوث جاپان قونصلیٹ کے 2 ملازمین اور نجی بینک کے 2 افسران  کو گرفتار کرکے رقم برآمد کرلی۔

"ایکسپریس نیوز "کے مطابق  قونصلیٹ کی تحریری شکایت پرایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے کارروائی کی۔ برآمد کردہ رقم میں 1 لاکھ 21 ہزارامریکی ڈالرز،6 لاکھ پاکستانی روپے اور 6 لاکھ کے شئیرز سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔گرفتارقونصلیٹ ملازمین میں عبید اوروکٹر، نجی بینک کے فہد اورذیشان نامی بینک افسران شامل ہیں۔
قونصلیٹ کےایک سفارتکارکی اہلیہ کے نام پرجعلسازی سے نجی بینک میں 2 اکاؤنٹس کھولے گئے جن کے ذریعے فراڈ کیا گیا، قونصلیٹ عملے نے بینکاروں کی مدد سے امریکن ڈالرزاورپاکستانی کرنسی کے اکاؤنٹس کھلوائے۔بینک اکاؤنٹس کے لئے خاتون کے جعلی دستخط،قونصلیٹ کا جعلی تعارفی لیٹرجمع کرایا گیا۔ ملوث قونصلیٹ ملازمین نےاکاؤنٹس میں قونصلیٹ سے خرد برد کردہ رقم جمع کرائی۔

رقم نکلوانے کے لئے سفارتکار کی اہلیہ کے جعلی دستخطوں سے چیک جمع کرائے گئے۔ ملازمین نے نہ صرف قونصلیٹ کے بجلی کے بل کی رقم اور کسٹمز کلیئرنس کی رقم بھی خرد برد کی بلکہ دستاویزات میں بھی ٹیپمرنگ کی۔