داسو حملہ کرنے والی بارود سے بھری گاڑی کہاں سے پاکستان میں داخل ہوئی ۔۔۔؟وزیر دفاع کھل کر بول پڑے

داسو حملہ کرنے والی بارود سے بھری گاڑی کہاں سے پاکستان میں داخل ہوئی ...
 داسو حملہ کرنے والی بارود سے بھری گاڑی کہاں سے پاکستان میں داخل ہوئی ۔۔۔؟وزیر دفاع کھل کر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شیخ مجیب کی باتیں ہم بھی کیا کرتے تھے، میں نہیں سمجھتا شیخ مجیب الرحمٰن غدار تھا۔ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان میں اندرونی مدد کے ساتھ کارروائیاں کررہی ہے، داسو حملہ کرنے والی بارود سے بھری گاڑی چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوئی اور بشام تک پہنچی مگر راستے میں پکڑی نہیں گئی، گاڑی جس راستے سے آئی یہ سمگلنگ کیلئے بھی استعمال ہوتا ہے۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سےگفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی طالبان کے حق میں بیانات دیتے رہے ہیں، پی ٹی آئی دور میں ٹی ٹی پی کے لوگ پاکستان میں بسائے گئے، جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے ہمیں اس حکمت عملی کے فوائد بتائے تھے، جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے جو کچھ بھی کیا اس میں عمران خان کی مرضی شامل تھی۔ پی ٹی آئی دفاعی اداروں کو برملا ٹارگٹ کررہی ہے، شہداء ملک کے لئے جان دے رہے ہیں اور ان کی شہادتوں کی توہین کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں شہداء کو گالیاں دی جارہی ہیں۔