پنجاب میں ہیٹ ویو کی لہر برقرار ،عید تک درجہ حرارت کتنے ڈگری تک رہنے کے امکانات ہیں؟ جانیے

پنجاب میں ہیٹ ویو کی لہر برقرار ،عید تک درجہ حرارت کتنے ڈگری تک رہنے کے ...
 پنجاب میں ہیٹ ویو کی لہر برقرار ،عید تک درجہ حرارت کتنے ڈگری تک رہنے کے امکانات ہیں؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب میں آج بھی گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر برقرار رہے گی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے  کے مطابق رواں ہفتے درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری تک رہنے کے امکانات ہیں ۔ساؤتھ پنجاب کے اضلاع بہاولپور ،رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے ۔گزشتہ روز اٹک، رحیم یار خان،بہاولپور،نارووال،قصور،جہلماور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 43 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ سوموار کے روز بھکر میں 46 ڈگری اوکاڑہ اور گجرانوالہ میں 44 ڈگری درجہ حرارت زیادہ ہوا۔لاہور سمیت میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ۔گزشتہ سال  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا  نے کہا ہے کہ  میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے،مویشی منڈیوں میں جانوروں کیلئے پانی اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم  ہیں ۔انہوں نے ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت    کی ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا  نےعوام الناس سے التماس کی  کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔بچوں بزرگوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھیں ۔سخت دھوپ میں مشقت اور ورزش سے گریز کریں ۔گرمی کی لہر کے اثرات معمر افراد بچوں اور بیماروں پر زیادہ ہو سکتے ہیں ۔غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں ہلکے رنگ کا سوتی لباس پہنیں