عمرکوٹ میں عیدالاضحیٰ انتہائی عقیدت و احترام سے منانے اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنےکافیصلہ

عمرکوٹ میں عیدالاضحیٰ انتہائی عقیدت و احترام سے منانے اور فول پروف سکیورٹی ...
عمرکوٹ میں عیدالاضحیٰ انتہائی عقیدت و احترام سے منانے اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنےکافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے)عمرکوٹ میں عیدالاضحیٰ انتہائی عقیدت و احترام سے منانے اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تمام سرکاری و نجی عمارتوں،مساجد پر چراغاں بھی کیاجائےگا،اس سلسلے میں آج ڈپٹی کمشنر نوید الرحمن لاڑک کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرزرجب علی، محمد خان بھنگوار، ڈی ایچ ا و ڈاکٹر نند لال، چیف میونسپل آفیسر، ٹی ایم اوز اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ عید الاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جائیں گے جبکہ تمام شہروں میں صفائی ستھرائی کے بھی مکمل انتظامات کئے جائیں گے،اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام ادارون کے افسران اپنے انتظامات قبل از وقت مکمل کر لیں جبکہ سول ہسپتال سمیت ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی جائے اور تمام ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں، انہوں نے تمام ٹاو¿ن افسران کو ہدایت کی کہ عیدالاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو وقت پر اٹھانے کے انتظامات کئے جائیں اور لوگل گورنمنٹ کے تمام ملازمین کی چھٹی منسوخ کی جائے۔