پرامن ممالک کی نئی فہرست جاری، پاکستان کی 2 درجہ ترقی

پرامن ممالک کی نئی فہرست جاری، پاکستان کی 2 درجہ ترقی
پرامن ممالک کی نئی فہرست جاری، پاکستان کی 2 درجہ ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے پرامن ترین ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان دو درجے ترقی کے بعد 142 ویں سے 140 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ 

انسٹیٹیوٹ برائے اکنامکس اینڈ پیس کی جانب سے جاری ہونیوالی فہرست کے مطابق پاکستان اب بھی آخری 24 ممالک میں شامل ہے تاہم اب صورتحال کچھ حد تک بہتر دکھائی دے رہی ہے، آئی ای پی کی جانب سے درجہ بندی سیکیورٹی، تحفظ، تنازعات اور دیگر عناصر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جاری کی گئی ہے۔ فہرست میں پہلا نمبر آئس لینڈ کا ہے، اس کے بعد آئرلینڈ اور آسٹریا فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو پائے ہیں۔اسی فہرست میں سوئٹزرلینڈ کا چھٹا، پرتگال کا 7 واں، ڈنمارک 8 ویں پر اور سلوانیا 9 ویں نمبر پر موجود ہے، جبکہ ملائیشیا 10ویں نمبر پر آیا ہے۔جبکہ فلسطین پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد اب اسرائیل 11 درجے تنزلی کے بعد 157 سے 155 پر پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب اسی فہرست میں بھارت کا 116 واں، سعودی عرب کا 102، چین کا 88، امارات کا 53، امریکا کا 132، بنگلادیش کا 93 اور سری لنکا کا 100 واں نمبر ہے ۔ 

مزید :

قومی -