حکومت کی 24سرکاری اداروں کی نجکاری کی تیاری، کون کونسے ادارے شامل ہیں؟ جانیے 

حکومت کی 24سرکاری اداروں کی نجکاری کی تیاری، کون کونسے ادارے شامل ہیں؟ جانیے 
حکومت کی 24سرکاری اداروں کی نجکاری کی تیاری، کون کونسے ادارے شامل ہیں؟ جانیے 
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ برسوں میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کرنا چاہتی ہے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ آئندہ  برسوں کے دوران جن اداروں کی نجکاری ہو سکتی ہے ان میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)اور امریکہ میں اس کا ملکیتی روزویلٹ ہوٹل، فرسٹ ویمن بینک، یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن اور بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیاں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق وزیر نجکاری کی طرف سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نئے طویل مدتی بیل آؤٹ پروگرام کے لیے حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔اس نئے بیل آؤٹ پروگرام کے لیے مذاکرات رواں سال اپریل میں 3ارب ڈالر کے قلیل مدتی پروگرام کی تکمیل کے بعد شروع ہوئے، جس کے سبب پاکستان گزشتہ سال دیوالیہ ہونے سے بچا۔