ہوائی جہاز میں سوار ہوتے وقت دروازے پر کھڑی ایئرہوسٹس آپ نے بھی دیکھی ہوگی لیکن یہ یہاں کیوں کھڑی ہوتی ہے؟ استقبال کیلئے نہیں بلکہ دراصل ۔ ۔

ہوائی جہاز میں سوار ہوتے وقت دروازے پر کھڑی ایئرہوسٹس آپ نے بھی دیکھی ہوگی ...
ہوائی جہاز میں سوار ہوتے وقت دروازے پر کھڑی ایئرہوسٹس آپ نے بھی دیکھی ہوگی لیکن یہ یہاں کیوں کھڑی ہوتی ہے؟ استقبال کیلئے نہیں بلکہ دراصل ۔ ۔
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی مسافر طیارے میں سوار ہوں تو عملے کی طرف سے ہوائی جہاز کے دروازے پر ان کا استقبال کیا جاتا ہے۔ عام خیال کیا جاتا ہے کہ اس استقبال کا مقصد مسافروں کی آؤ بھگت کرنا ہوتا ہے تاکہ ایئرلائنز کا اچھا امیج دیا جا سکے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ایک ایئرہوسٹس نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اس حوالے سے ایسی بات بتائی ہے کہ سن کر لوگ دنگ رہ گئے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق ایئرہوسٹس اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ @MrsMivaپر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بتاتی ہے کہ جو ایئرہوسٹسز ہوائی جہاز کے دروازے پر مسافروں کے استقبال کے لیے کھڑی ہوتی ہیں، وہ دراصل مسافروں کا بغور جائزہ لینے کے لیے وہاں موجود ہوتی ہیں اور استقبال کے بہانے مسافروں کو دیکھ کر اندازہ لگانے کی کوشش کرتی ہیں کہ ان میں سے کوئی شراب کے نشے میں تو نہیں یا کوئی زیادہ بیمار تو نہیں کہ سفر کرنے کے قابل نہ ہو۔
ایئرہوسٹس کی یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے اب تک 10لاکھ سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں۔ویڈیو پر کمنٹس میں لوگ ایئرہوسٹس کے انکشاف پر شدید حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -