وزیر اعلیٰ پنجاب  سے ملک افضل کھوکھر کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب  سے ملک افضل کھوکھر کی ملاقات
وزیر اعلیٰ پنجاب  سے ملک افضل کھوکھر کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) ملک افضل کھوکھر نے ملاقات کی جس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان اور سماجی بہبود سے متعلق اہم امور،ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل اور نئے منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا- ملک افضل کھوکھر نے لاہور کے مضافات میں کلینک آن وہیل کی سروسزکو سراہا-

وزیراعلی مریم نوازنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے مقامی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ مسلم لیگ(ن) عوامی جماعت ہے اور جمہوری انداز میں عوامی مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ لاہورڈویلپمنٹ پلان میں فراہمی و نکاسیٔ آب کا نظام، رابطہ سڑکوں اور پختہ گلیوں کی تعمیر شامل ہے۔ سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور پارکس کی بحالی بھی ڈویلپمنٹ پلان کاحصہ ہے۔

ملک افضل کھوکھر نے لاہور کی ری ویمپنگ کے لیے وزیر اعلیٰ کی خصوصی دلچسپی اور وژن کی تعریف کی اورکہاکہ ترقی اور خوشحالی کے اہداف کو حاصل کرنے میں مسلم لیگ (ن) کے ہر کارکن کی سپورٹ آپ کو حاصل ہے۔