آبادی کنٹرول کرنے پر کوئی پیسہ نہیں لگایا جاتا، مفتاح اسماعیل

    آبادی کنٹرول کرنے پر کوئی پیسہ نہیں لگایا جاتا، مفتاح اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے آبادی کنٹرول کرنے پر کوئی پیسہ نہیں لگایا جاتا۔اپنے بیان میں انھوں نے کہا ہم اپنے خطے میں پیچھے ہوگئے، پاکستانیوں کی قوت خرید کم ہوگئی، ایسے حالات پیدا کرنے چاہئیں جس سے ملک کی گروتھ ہو۔مفتاح اسماعیل نے کہا ملک میں بیروزگاری عروج پر ہے، پاکستان میں ترقی کا ماحول نہیں، ورلڈ بینک کے مطابق 45 فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، ہم نے کوئی بنیادی اصلاحات نہیں کیں، بجٹ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی، معیشت میں اصلاحات کی ضرورت ہے جو ہم نہیں کر پائیں گے۔انہوں نے کہا معیشت میں استحکام ہے، کوئی ڈیفالٹ کی بات نہیں کر رہا، ملک میں میکرو اکنامک استحکام آگیا ہے۔

مفتاح اسماعیل

مزید :

صفحہ آخر -