دفاعی بجٹ میں 20فیصد اضافے کی تجویز، 2550ارب روپے مختص
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں ) نئے سال کیلئے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ دفاع کیلئے 2550 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔دفاعی بجٹ سے تینوں مسلح افواج اور انٹر سروسز اداروں کیلئے متناسب حصہ رکھا جائے گا۔رواں مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ کی مد میں 2122 ارب روپے مختص کئے گئے تھے رواں مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ مجموعی طور پر جی ڈی پی کا 1.71فیصد ہے،دفاعی اخراجات کا نظر ثانی شدہ تخمیہ 2181 ارپ روپے ہے۔ملٹری پنشنز کی مد میں 742 روپے رکھنے کی تجویزہے۔ رواں مالی سال ملٹری پنشنز کی مد میں 662 ارب روپ رکھے گئے تھے۔ملٹری پنشنز کا نظر ثانی شدہ تخمینہ 676 ارب روپے ہے۔ دفاعی بجٹ میں ملازمین سے متعلقہ اخراجات 846 ارب روپے رکھنے کی تجویزہے۔
دفاعی بجٹ