بجٹ خوشحالی لائے گا، پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا: مریم نواز

  بجٹ خوشحالی لائے گا، پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور (جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام دوست اورمتوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف اوران کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔اپنے بیان میں مریم نوازنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف کی رہنمائی اوروزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پہلا ملازمین دوست،کسان دوست،صنعتکار دوست اورعوام دوست بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بجٹ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے نئے مالی سال کا بجٹ عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی لائے گا۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، تعلیم اورصحت کیلئے ریکارڈ بجٹ مختص کرنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے عوام سے لگا کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے نجات حاصل کرنے کا عزم شاندار مستقبل کی نوید ثابت ہوگا، بجٹ میں متوسط طبقے کو ریلیف دیا گیا، مصنوعی مہنگائی مزید کم ہوگی، وطن عزیز میں پائیدار ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے، صوبے کے دیہی علاقوں کی تقدیر بدلنے کیلئے "ماڈل ویلج پروجیکٹ" کے تحت 2400 دیہاتوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل ویلجز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس اہم منصوبے کی منظوری دے دی جبکہ وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو اس منصوبے کی نگرانی اور عملی نفاذ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے 800 دیہاتوں کو ماڈل ویلجز بنانے کیلئے پنجاب حکومت فنڈز فراہم کرے گی جبکہ باقی 1600 دیہاتوں کیلئے ورلڈ بینک سے مالی معاونت حاصل کی جائے گی، اس منصوبے کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں باقاعدہ فنڈز مختص کیے جائیں گے،ذرائع کے مطابق ماڈل ویلجز میں عالمی معیار کے مطابق پختہ گلیوں کی تعمیر، صفائی و ستھرائی اور جدید سینیٹیشن نظام، واٹر سپلائی لائنز اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور دیگر بنیادی بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں گیحکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبہ مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا اور ہدف ہے کہ پنجاب کے 60 فیصد سے زائد دیہاتوں کو جدید ماڈل ویلجز میں تبدیل کیا جائے۔

مریم نواز

 لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز کا پر تپاک و پر خلوص خیر مقدم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نٹالی بیکر کی بطور ناظم الامور پاکستان میں متحرک اور مثبت کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاک امریکا دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں امریکہ کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی حمایت پر نٹالی بیکر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سسٹر سٹیٹ ہونے کے ناطے کیلیفورنیا کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی کانگریشنل پاکستان کاکس کے ساتھ ملاقات کو مثبت اور تعمیری قرار دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے امریکا کا فعال کردار نہایت اہم ہے ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں جوائنٹ آپریشن کے نام سے ویڈیو لنک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے کی۔ ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر سید غضنفر علی شاہ،پروویژنل ٹرانسپورٹ سیکرٹری نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے خصوصی شرکت کی جبکہ تمام سی ٹی اوز، ڈی ٹی اوز، سیکرٹری آر ٹی اے، پی ایچ پی اور موٹروے کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔کانفرنس میں صوبہ بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی چھتوں پر سواریوں کو بٹھانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا کہ صوبہ بھر میں انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانونی کاروائی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں،اوورلوڈنگ قانوناً جرم ہے،اوورلوڈنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں اوورلوڈنگ کرنے والوں خلاف قانونی کاروائی اور بھاری جرمانے عائد ہوں گے۔ صوبہ بھر میں اوور چارجنگ اور اوورلوڈنگ ہرگز برداشت نہیں ہوگی،انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز خود فیلڈمیں رہ کر کریک ڈاؤن کی مانیٹرنگ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اوور چارجنگ اور اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کریں اور ٹرانسپورٹر کے خلاف ایف ائی ار کا اندراج کریں۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے کہا کہ محرم الحرام کی امد قریب ہے زائرین کو مجالس اور جلوس شرکت کیلئے محفوظ سفر فراہم کریں، مریم نواز شریف نے بین الاتہذیب مکالمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ تہذیبوں کے درمیان مکالمہ ہی امن، ترقی اور انسانیت کا راستہ ہے۔ احترام و برداشت کا کلچر جنگ و نفرت کا مؤثر جواب ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوزا شریف نے کہا کہ پاکستان ایک پْرامن ملک ہے جو ہمیشہ مکالمے، رواداری اور باہمی احترام کا داعی رہا ہے۔  ہم سب کو مکالمے کی روح سمجھنا ہوگا اوراختلاف کو دشمنی سمجھنے کا رویہ ترک کرنا ہوگا۔ سرزمین فلسطین اور کشمیرمیں جاری مظالم کا واحد پائیدار حل بامعنی ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا ہم بچوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے یا بات چیت سے امن کا راستہ چنیں گے۔

وزیراعلیٰ

مزید :

صفحہ اول -