کے پی، بلوچستان کے ضم شدہ اضلاع میں اشیاء پر سیلزٹیکس نافذ کرنیکی تجویز
اسلام آباد (این این آئی)خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے نئے ضم شدہ اضلاع میں آئندہ پانچ سال کے دوران اشیا پر مرحلہ وار سیلز ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز پیش گئی ہے۔ قومی اسمبلی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے اپنی بجٹ تقریر میں سیلز ٹیکس ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاگیا کہ گذشتہ سات برسوں سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے نئے ضم شدہ اضلاع کو ٹیکس میں مکمل چھوٹ حاصل رہی ہے،ان علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے پیش نظر، ٹیکس کی یہ چھوٹ ملک کے دیگر علاقوں میں کاروبار کرنے والوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہے ’لہذا یہ تجویز دی جاتی ہے کہ ان علاقوں میں آئندہ پانچ سال کے دوران اشیا پر مرحلہ وار سیلز ٹیکس نافذ کیا جائے جس کا آغاز آئندہ مالی سال کے لیے 10 فیصد کی کم شرح سے کیا جائے گا۔
کے پی،بلوچستان