2035ء تک شرح نمو 6فیصد، برآمدات کا ہدف 63ارب ڈالر مقرر
اسلام آباد (این این آئی)اڑان پاکستان پروگرام کے تحت 2035ء تک قومی معیشت کو ٹریلین ڈالرز معیشت میں بدلنے کیلئے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو کا ہدف 6 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ اس عرصہ کے دوران قومی برآمدات کا حجم 63 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔منگل کو جاری سالانہ پلان کے مطابق وفاقی حکومت نے افراط زر کی شرح کو 6 فیصد تک محدود رکھنے اور گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں 50فیصد کمی کے ساتھ ساتھ غربت میں 13 فیصد کمی کے اہداف مقرر کئے ہیں۔پاکستان اکنامک آؤٹ لک برائے مالی سال 2025-26 کے تحت زرعی و صنعتی شعبہ جات کی بحالی و ترقی کے ساتھ ساتھ توانائی تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔مزید برآں اڑان پاکستان پروگرام کے تحت میکرو اکنامک استحکام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔13ویں پانچ سالہ منصوبہ میں حقیقت پر مبنی اہداف مقرر کئے گئے ہیں تاکہ پائیدار ترقی، موسمیاتی تحفظ اور انسانی وسائل کے شعبہ کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔
اہداف مقرر