بجٹ میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے نمایاں ٹیکس ریلیف ممکن بنایا،عثمان انور

   بجٹ میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے نمایاں ٹیکس ریلیف ممکن بنایا،عثمان انور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) وزیرِاعظم کی خصوصی ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ سیکٹر کے رکن عثمان انور منیجنگ ڈائریکٹر اربن ڈویلپرز نے کہا ہے کہ اپنی مخلصانہ کوششوں سے رواں مالی سال کے بجٹ میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے نمایاں ٹیکس ریلیف کو ممکن بنایا۔خصوصی کاوشوں سے جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح پہلے سلیب میں 4 فیصد سے کم ہو کر 2.5 فیصد، دوسرے سلیب میں 3.5 فیصد سے کم ہو کر 2 فیصد اور تیسرے سلیب میں 3 فیصد سے کم ہو کر 1.5 فیصد کر دی گئی۔ کمرشل پراپرٹیز، پلاٹس اور گھروں کی منتقلی پر 7 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کر دی گئی، جبکہ 10 مرلہ تک کے گھروں اور 2000 مربع فٹ تک کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت نے مارگیج فنانسنگ کے فروغ کا فیصلہ بھی کیا ہے اور اسلام آباد میں پراپرٹی خریداری پر اسٹامپ ڈیوٹی 4 فیصد سے کم کر کے 1فیصد کر دی گئی ہے۔