پاکستانی ڈراموں سے متعلق سوال پر اداکار فیصل قریشی برہم

  پاکستانی ڈراموں سے متعلق سوال پر اداکار فیصل قریشی برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر) اداکار فیصل قریشی شو کے دوران پاکستانی ڈراموں سے متعلق سوال پر برہم ہوگئے۔ ایک ٹی وی  پروگرام کے دوران حاضرین میں سے پاکستانی ڈراموں سے متعلق ایسا سوال کیا گیا کہ فیصل قریشی اپنا ضبط کھو بیٹھے اور اور شدید برہم ہو گئے۔ حاضرین میں بیٹھی خاتون نے یہ سوال کیا تھا کہ عام طور پر پاکستانی ڈرامے ایک ہی رفتار پر چلتے ہیں یا پھر روایتی ساس بہو کی کہانیوں پر مبنی ہوتے ہیں، تو  فلم دیمک ان سے مختلف کیسے ہے؟اس پر فیصل قریشی نے واضح ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ کون سے ڈرامے ایک ہی جیسے ہیں؟ نام لیں ذرا، میں نہیں سمجھتا کہ سارے ڈرامے ایک ہی رفتار یا کہانی پر مبنی ہیں، پچھلے 3 سالوں میں ہم نے مختلف موضوعات پر کام کیا ہے۔ خائی مختلف تھا، عشق مرشد الگ تھا، کابلی پلاو، بہروپیا، دنیاپور، فرار، سراب اور راجا رانی ان میں سے کوئی بھی ساس بہو ڈرامہ نہیں ہے۔

، ہم کب ایک جیسے ڈرامے بنا رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -