والدہ احسن محسن سے میری شادی کے خلاف تھیں، منال خان

  والدہ احسن محسن سے میری شادی کے خلاف تھیں، منال خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ منال خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ احسن محسن کے ساتھ ان کی شادی کے خلاف تھیں۔اداکارہ منال خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی بہن ایمن خان کے ساتھ شرکت کے دوران کئی موضوعات پر گفتگو کی، جہاں انھوں نے انکشاف کیا کہ احسن محسن کے ساتھ شادی کیلئے ان  کی والدہ رضامند نہیں تھیں۔منال خان نے 10 ستمبر 2021 کو اپنے ساتھی اداکار احسن محسن اکرام سے شادی کی تھی جو کہ محبت کی شادی تھی۔ لیکن حالیہ انٹرویو میں منال نے بتایا کہ جب انھوں نے احسن سے شادی کیلئے اپنی والدہ سے ذکر کیا تو انہوں نے صافانکار کردیا تھا۔

 تاہم  اس موقع پر والد نے مجھے مکمل سپورٹ کیا اور کہا کہ اگر تم یہ شادی کرنا چاہتی ہو تو میں تمہارے ساتھ ہوں۔

مزید :

کلچر -