ہیئر، کاہنہ میں فائرنگ کے واقعات، 2افراد جاں بحق 

  ہیئر، کاہنہ میں فائرنگ کے واقعات، 2افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(کر ائم رپو رٹر) ہئیر اور کاہنہ کے علاقے میں 2افراد کوقتل کر دیا گیا کاہنہ میں گھر کی چھت پر سوئے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا پولیس کے مطابق ملزمان نے سرور کو سر پر فائر مارا،دو گولیاں لگنے سے سرور موقع پر دم توڑ گیا۔ دوسرا واقعہ ہئیر میں پیش آیا جہاں سینٹری شاپ کے سکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیاگیا۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کر کے مصطفی خان کو قتل کیا۔پولیس نے مقتولین کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیں۔موقع سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ 

مزید :

علاقائی -