مقدمہ قتل کا اشتہاری گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)سی سی ڈی فیصل آباد نے 4 سال سے قتل میں ملوث روپوش ملزم محسن علی کو گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا پنجاب بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران سی سی ڈی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلی جنس اور پروفیشنل سکلز کو بروئے کار لاتے ہوئے قتل کے اشتہاری کو گرفتار کر لیا ملزم نے سال 2021 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر غلام نصیر نامی شہری کو 52 فائر مار کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔