قصور، جواں سالہ لڑکی اغوا ء‘ مقدمہ درج
قصور(بیورورپورٹ) قصور کے نواح سردار کالونی سے جواں سالہ لڑکی کو اغوا ء کر لیاگیا تفصیل کے مطابق سردارکالونی قصور کے رہائشی عارف محمود نے پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور کو بتایا کہ جب ہم صبح سویرے اُٹھے تو دیکھا میری 14/15 سالہ بیٹی (ز) گھر سے غائب تھی۔ مجھے قوی خدشہ ہے کہ اُسے نامعلوم ملزمان نے اغوا ء کرلیا پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔