مختلف کارروائیوں میں 2 منشیات فروش پکڑے گئے 

  مختلف کارروائیوں میں 2 منشیات فروش پکڑے گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (کر ائم رپو رٹر)شادباغ اور چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق شاد باغ پولیس نے ملزم کوگرفتار کر کے لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی۔ ریکارڈ یافتہ ملزم عدنان عرف چٹا سے 3600 گرام چرس،1030گرام آئس برآمد کرلی،ملزم کو دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر منشیات سمیت گرفتار کیا ملزمان عدنان عرف چٹا پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔دوسری جانب   چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران پٹرولنگ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش غلام مرتضی کو گرفتار کر کے ملزم سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے تعلیمی اداروں ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا۔ 

مزید :

علاقائی -