میئر کراچی کی عید الاضحی پر شاندار کام کرنے پر منتخب نمائندوں ، افسران اور عملے کو شاباش

    میئر کراچی کی عید الاضحی پر شاندار کام کرنے پر منتخب نمائندوں ، افسران ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر میئر، ڈپٹی میئر، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سمیت تمام منتخب نمائندے گرا_¶نڈ پر موجود رہے، تینوں دن شدید گرمی میں شاندار کام کرنے پر سینیٹری اسٹاف سمیت تمام لوگوں کو شاباش دینا چاہتا ہوں، مجموعی طور پر 146801 ٹن آلائشیں اور کچرا تینوں لینڈ فل سائٹس جام چاکرو، گوند پاس اور شرافی گوٹھ جی ٹی ایس منتقل کیا گیا، شہر کے تمام 25 ٹا_¶نز اور ساتواں اضلاع میں 96 کلیکشن پوائنٹس بنائے، عوام کو 24 گھنٹے ہیلپ لائن 1128 کی سہولت مہیا کی اور ملنے والی 3 ہزار 699 شکایات میں سے 97.4 فیصد پر کارروائی کی گئی، ہرممکن کوشش کی کہ خود شہر بھر کا دورہ کریں اور صورتحال کا جائزہ لے کر فوری اقدامات کئے جائیں اور تنقید سے قطع نظر شہریوں کی خدمت کریں، دنیا کے کسی دوسرے شہر میں تین دن کے دوران اتنی بڑی مقدار میں آلائشیں اور کچرا اٹھانے کی مثال نہیں ملے گی، بجٹ آنے والا ہے ہر کوئی بلدیاتی حکومت کو بااختیار بنانے کی بات کرتا ہے میں یہ کہتا ہوں کہ کراچی کو اس کا حق ملنا چاہئے، ایم کیو ایم کے دوست اور مختلف جماعتوں کے نمائندے پارلیمنٹ میں کراچی کو اس کا حق دلوانے کے لئے کردار ادا کریں، ہمارا مطالبہ ہے کہ آئندہ بجٹ میں ملک کے کمرشل /فنانشل حب کراچی کے لئے 100 ارب روپے کی ترقیاتی گرانٹ مختص کی جائے، مانیٹرنگ کے لئے وفاق اور صوبے کا نمائندہ مقرر کردیں مجھے کوئی اعتراض نہیں، جماعت اسلامی کے امیر منعم ظفر اور وفاقی وزیر مصطفی کمال کو پیشکش کرتا ہوں کہ آیئے ساتھ مل کر بیٹھیں اور تنقید یا پریس کانفرنسوں کو چھوڑ کر شہر کے لئے کام کریں، کراچی میں کام ہو رہا ہے مگر ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں لگے ہیں، خدارا اپنے شہر کا چہرا مسخ کرکے پیش نہ کریں، اس طرح شہر کی خدمت نہیں ہوگی، جس دن تفریق کی سیاست ختم ہوئی ہم تمام کام کرسکیں گے، شہر میں اس بار تعفن نہیں پھیلا صرف تعصب ہے، پہلے چائنا کٹنگ ہوتی تھی اب روڈ کٹنگ ہو رہی ہے، 20 جون سے نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان اور دیگر بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عیدالاضحی کے سلسلے میں 7 سے 9 جون تک ہم نے بہترین طور پر فرائض سر انجام دئیے،یہ پانچ دن کا آپریشن ہوتا ہے جس پر تمام بلدیاتی نمائندوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،اس دوران اٹھائی گئیں آلائشوں کا وزن 95 ہزار 164 ٹن ہے جبکہ 51 ہزار 637 ٹن کچرا بھی مختلف علاقوں سے اٹھایا گیا ہے اور آج بھی کام جاری ہے، ہماری چھوٹی چھوٹی گاڑیوں نے گلیوں اور محلوں سے آلائشیں اٹھائیں اور انہیں 96 کلیکشن پوائنٹس پر جمع کرکے پھر ڈمپرز کے ذریعے لینڈ فل سائٹس تک پہنچایا، ٹا_¶ن چیئرمینز اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے عملے سمیت سب نے ملکر کام کیا اور نتیجہ یہ نکلا کہ ہم شہر کو صاف رکھنے میں کامیاب ہوئے، بعدازاں تمام جگہوں پر چونا چھڑکا گیا اور فیومیگیشن کیا گیا جبکہ اہم شاہراہوں کو عرق گلاب سے دھویا، ہم رات گئے تک فیلڈ میں تھے،اس بار لینڈ فل سائٹس کو جانے والی سڑکیں بھی صاف تھیں،عید کے تینوں دن سینیٹری اسٹاف گرا_¶نڈ پر موجود تھا،انہوں نے کہا کہ چربی مافیا کے سلسلے میں کراچی پولیس چیف سے رابطہ کیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کی اور شہر میں 144 ایف آئی آر کاٹی گئیں جبکہ 348 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے، شہر بہت بڑا ہے کہیں بری چیز ہوتی ہے تو کہتے ہیں میئر ناکام ہو گیا،شہر میں جب کچھ اچھا ہوتا ہے کہتے ہیں سب ہم نے کیا،جہانگیر روڈ پر شکایات آئی ہم نے کارروائی کی،طارق روڈ پر آلائشیں نظر آئیں کارروائی کی گئی، پچھلے سال جمال الدین افغانی روڈ پر صورتحال بہت خراب تھی،ضلع وسطی کے تمام علاقوں میں صورتحال بہتر نظر آئی البتہ نیوکراچی کے کچھ علاقوں میں صورتحال خراب تھی جس پر کارروائی کی گئی اور متعلقہ عملے اور کنٹریکٹر کی سرزنش ہوئی اور سزا دی گئی، لیاری میں بہت خراب صورتحال ہوتی تھی اس بار اچھی صورتحال رہی،آلائشیں اور کچرا اٹھانے پر مامور عملے سے یہی کہا کہ کام جاری رکھیں کمی بیشی سے سبق حاصل کریں اور اپنی باہمی کوآرڈینیشن کو بہتر بنائیں، تنقید ہو تو جواب ہم اپنے کام سے دیں گے، کچھ لوگ چاہتے ہیں ہم فرقوں میں بٹے رہیں،انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کے ذرائع سوا سو کلو میٹر دور ہیں، میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ میرے شہر کے لوگوں کو ان کا حق ملے، ہم نے بال وفاقی حکومت کے کوٹ میں ڈال دی ہے، شہباز شریف صاحب یہ کام کردیں تو ہم سب مل کر ایک پریس کانفرنس کریں گے، امید ہے مصطفی کمال کابینہ کے اجلاس میں اس شہر کا مقدمہ رکھیں گے اور انشاءاللہ اسے منظور کرائیں گے، قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی بھی اس ایشو پر توجہ دے گی، میئر کراچی نے کہا کہ ہم نے نالوں کی صفائی سے متعلق ٹینڈرنگ ساتوں اضلاع میں کر دی ہے،نالوں کی صفائی کے لئے صوبائی حکومت پیسے دیتی ہے،چھوٹے پیمانے پر ونچنگ کی ضرورت ہے، کنٹونمنٹ بورڈ نے جو کام کیا ہمارے جی ٹی ایس سے کیا، عید کے دن آگ بجھائی ہمارا فائربریگیڈ عملہ موقع پر موجود تھا،37 ارب روپے کی اسکیمیں سندھ حکومت کو بجٹ میں بھیجی ہیں،لالہ رحیم میرا بھائی ہے ملکر کام کرنا چاہئے،قانونی اعتبار سے کسی سرکاری افسر کو میڈیا اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کی اجازت نہیں،بحث برائے بحث پر میں نہیں پڑنا چاہتا ہوں، کراچی سے مسلم لیگ (ن) والے ایک زمانے میں دو سیٹ جیتتے تھے،شہر کے ٹا_¶نز میں اربوں روپے روڈ کٹنگ کی مد میں آئے ہیں،پہلے چائنا کٹنگ ہوتی تھی اب روڈ کٹنگ ہو رہی ہے، امید کرتا ہوں ٹا_¶نز چیئرمین روڈ کٹنگ کے پیسے کو سڑک بنانے پر خرچ کریں گے۔