عیدالاضحیٰ پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا غیرمعمولی رش

  عیدالاضحیٰ پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا غیرمعمولی رش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)عید الاضحیٰ کے موقع پر 7 جون سے 9 جون 2025 تک کے اعداد و شمار کے مطابق، خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ خاص طور پر سوات کے علاقے میں سیاحوں کی بڑی تعداد نے رخ کیا۔ سوات میں موجود مشہور سیاحتی مقامات مدین، بحرین اور دیگر علاقوں میں مجموعی طور پر 288,424 ملکی سیاحوں نےسیر کی، جبکہ 63 غیر ملکی سیاح بھی ان حسین وادیوں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوئے۔ ان اعداد و شمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں سوات پاکستانی سیاحوں کے لیے ایک اہم اور پرکشش مقام رہا۔ صوبہ بھر کے مختلف سیاحتی مقامات پر کل 9 لاکھ32 ہزار سے زائد سیاحوں نے رخ کیا۔ گلیات میں 1 لاکھ 77 ہزار، ناران کاغان میں 1 لاکھ 68 ہزار، مالم جبہ میں 1 لاکھ 60 ہزار، اور دیر اپر میں 85 ہزار سیاحوں نے قدرتی مناظر سے لطف اٹھایا۔یہ اعداد و شمار پولیس و لیویز چیک پوسٹس، ٹورازم پولیس، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے فیلڈ افسران کی مدد سے مرتب کیے گئے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور اور مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی ہدایات پر سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔ پارکنگ، سیکیورٹی، رہنمائی اور طبی امداد کے م_¶ثر انتظامات کو سیاحوں نے سراہا۔ ٹورازم پولیس کے نوجوان اہلکاروں نے سیاحوں کی مثالی خدمت انجام دیں، جبکہ محکمہ سیاحت کی ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال رہی۔