گوہر علی نے بائیو ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی
چکدرہ (تحصیل رپورٹر )گوہر علی نے بائیوٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی ،یونیورسٹی اف ملاکنڈ شعبہ بائیوٹیکنالوجی کے سکالر گوہر علی نے شعبہ بائیوٹیکنالوجی یونیورسٹی اف ملاکنڈ کے پروفیسر ڈ اکٹر عالم زیب سپروائزر کے زیر نگرانی اپنے مقالے کاکامیابی سے دفاع کرتے ہو ئے پی ایچ ڈی مکمل کرلی ہے پروفیسر ڈا کٹر محمد جدون خان شعبہ بائیو سائنسز کامسٹ انسٹیٹیوٹ اف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام اباد اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالودود شعبہ بائیوکمسٹری عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ان کے بیرونی ممتحن تھے ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ بائیوٹیکنالوجی کے چیرمین پروفیسر ڈاکٹر سید محمد جمال اور فیکلٹی ممبرز نے سکالر گوہر علی اور ان کے سپر وائز کی کوششوںکو سراہتے ہوئے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور سکالر گوہر علی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا سکالر گوہر علی نے اپنی کامیابی اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور والدین کی دعاوں کا نتیجہ قرار دیا اور اساتذہ کرام اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔