ہائیکورٹ نے جے یوآئی کی کھلی کتاب ’’بند‘‘ کردی
کھلی کتاب کو ووٹر بلیک بورڈ سمجھتے ہیں : درخواست گزار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے جمعیت علماءاسلام ف کی نئے انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے کھلی کتاب کا نشان دینے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردیدیاہے ۔ جمعیت علماءاسلام کے رہنماءغفور حیدری کی جانب سے نئے الاٹ ہونیوالے 172نشانات میں سے اُن کی جماعت کو کھلی کتاب کا نشان ملنے کیخلاف درخواست دائر کی گئی ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ بندکتاب کے سابقہ نشان سے اُن کے ووٹرز مانوس تھے ، کھلی کتاب کو ووٹر بلیک بورڈ یا تختی سمجھتے ہیں لہٰذا عدالت فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے بند کتاب الاٹ کرنے کا حکم دے ۔ عدالت نے نئے نشان کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے 21مارچ کو الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔