خواتین کے بالوں کی لمبائی ملک کی معاشی صورتحال کی عکاس، مغربی اخبار کا دلچسپ انکشاف
لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ ملک کی اقتصادی صورتحال کا اندازہ لگانا چاہتے ہیں تو پیچیدہ اقتصادی اصولوں یا مالیاتی اداروں کی دقیق رپورٹوں میں الجھنے کی ضرورت نہیں بلکہ خواتین کی زلفوں کا تازہ ترین فیشن آپ کو بتاسکتا ہے کہ ملک کی اقتصادی صحت کیسی ہے۔
وہ باتیں جو پاکستانی لڑکے لڑکیوں سے پوچھنے کے لیے مرے جا رہے ہیں
اخبار ’’سنڈے ٹائمز‘‘ نے خواتین کے بالوں کی لمبائی اور ملک کی اقتصادی حالت کے درمیان تعلق کے بارے میں ماہرین کی آراء پر مشتمل رپورٹ میں بتایا ہے کہ اگر خواتین میں چھوٹے بالوں کا فیشن مقبول ہورہا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ ملک کی اقتصادی حالت بہتر ہورہی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق چھوٹے بالوں کی تراش خراش اور ان کی دیکھ بھال بکثرت اخراجات کی متقاضی ہوتی ہے اور خواتین محض اس صورت میں یہ فیشن اختیار کرسکتی ہیں کہ انہیں بالوں کی دیکھ بھال جیسی لگثری کے لئے اضافی رقم بآسانی دستیاب ہو۔ جب عمومی اقتصادی حالات اچھے نہ ہوں تو خواتین لمبے بالوں کو ترجیح دیتی ہیں تاکہ ان کی کانٹ چھانٹ پر بار بار رقم خرچ نہ کرنا پڑے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بالوں کی لمبائی میں بتدریج کمی اقتصادی حالات میں بتدریج بہتری کو ظاہر کرتی ہے جبکہ بہت چھوٹے بالوں کا فیشن، باب کٹ، بہترین اقتصادی حالات کی نشاندہی کرتا ہے۔