سامنگ گلیکسی کے نئے ماڈل کے وہ 10فیچرز جو آئی فون میں موجود نہیں

سامنگ گلیکسی کے نئے ماڈل کے وہ 10فیچرز جو آئی فون میں موجود نہیں
سامنگ گلیکسی کے نئے ماڈل کے وہ 10فیچرز جو آئی فون میں موجود نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)سام سنگ کا نیا موبائل گلیکسی S6مارکیٹ میں آچکا ہے لیکن سام سنگ نے اس میں کچھ ایسے فیچر شامل کئے ہیں جو آئی فون میں نہیں ہیں۔ آئیے آپ کو ایسے فیچرز کے بارے میں بتاتے ہیں۔

ہواوے Ascend G-7 کو پاکستان میں لانچ کردیا گیا
1۔آپ گلیکسی ایس6سے کریڈٹ کارڈ ریڈر کا استعمال کرتے ہوئے کہیں بھی کسی کو ادائیگی کرسکتے ہیں لیکن آئی فون میں لوگ صرف وہیں کریڈٹ کارڈ استعمال کرسکتے ہیں جہاں آئی فونز کے ٹرمینل موجود ہوں۔
2۔آپ سام سنگ کے نئے فون کو بغیر تار کے چارجنگ پیڈ کے ذریعے چارج کرسکتے ہیں جبکہ آئی فون کے لئے آپ کو تار کی ضرورت ہوگی۔
3۔گلیکسی فون کو چند لمحوں میں سپر چارج کیا جا سکتا ہے ،سام سنگ کا دعویٰ ہے کہ صرف دس منٹ کی چارجنگ چار گھنٹے کے لئے کافی ہے لیکن آئی فون میں ایسا نہیں ہے ۔
4۔گلیکسی ایس 6ایج میں آپ چاہیں تو اپنے کانٹیکٹ کو کوئی بھی رنگ دے سکتے ہیں اور جب اس کی کال آئے گی تو وہی رنگ چمکے گا جو اس کانٹیکٹ کو دیا گیا ہوگا۔
5۔اگر آپ ہوم بٹن کو دو دفع دبائیں تو ساتھ ہی کیمرہ کام کرنا شروع کردے گا جبکہ آئی فون میں آپ کو ایپ کی مدد لینا پڑتی ہے یا کیمرہ آئی کون کو دباناپڑتا ہے۔
6۔گلیکسی فون میں آپ جس چیز کی تصویر اتارانا چاہیں اور وہ جگہ تبدیل کررہی ہوتو یہ خود ہی فوکس کر لیتا ہے لیکن آئی فو ن میں یہ سہولت موجود نہیں تاہم اس میں آپ چاہیں تو تصویر کو ایڈٹ کرسکتے ہیں۔
7۔سام سنگ فونز کے نئے ماڈلز میں ایک سمارٹ مینیجر ایپ رکھی گئی ہے جس کا استعمال آپ کے فون کو بالکل صاف کردیتا ہے۔آئی فون میں ایسا کوئی فیچر نہیں ہے بلکہ ایک تھرڈ پارٹی ایپ رکھی گئی ہے۔
8۔سام سنگ کے فونز میں یہ خاصیت موجود ہے کہ آپ سکرین پر بیک وقت دو پروگرام چلا سکتے ہیں لیکن آئی فون میں یہ سہولت موجود نہیں ہے۔
9۔سام سنگ کے فون سے آپ دل کی دھڑکن معلوم کرسکتے ہیں لیکن آئی فون میں ایسا کوئی فیچر نہیں تاہم اس میں کچھ صحت کے متعلق چیزیں رکھی گئی ہیں لیکن ان میں کسی میں دل کی دھڑکن والا ایپ موجود نہیں ہے۔
10۔گلیکسی ایج 6میں یہ خاصیت موجود ہے کہ بند سکرین پر بھی اس میں وقت دیکھ سکتے ہیں جبکہ ایپل میں ایسی کوئی سہولت نہیں۔