ایل جی کی جانب سے قطر میں پہلے باقاعدہ دفترکا افتتاح
لاہور(پ ر) دنیا بھر میں صارفین کو جدید ترین الیکٹرانکس مصنوعات، موبائل کمیونکیشنز اور ہوم اپلائنسز فراہم کرنے والے بین الاقوامی ادارے ایل جی الیکٹرانکس نے قطر میں اپنا پہلا باقاعدہ دفتر کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس موقع پر دوہا میں منعقد ہونے والی افتتاحی ایل جی الیکٹرانکس کے مڈل ایسٹ اور افیرقہ کے ریجنل سی ای او کیون چہ ، ایل جی الیکٹرانکس گلف ایف زیڈ ای کے پریذیڈنٹ ڈی وائی کم اور اہم شراکت دار افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔ ایل جی کا آفس قطر کے دارلحکومت دوہا میں المتار اسٹریٹ پر واقع ہے۔ نئے آفس کے قیام سے ایل جی کی قطر میں موجودگی کا نمایاں طور پر احساس بڑھ جائے گا جو گزشتہ سالوں میں اسکے مقامی ڈسٹری بیوٹرز جیسے جمبو الیکٹرانکس کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے قائم ہے۔ نئے آفس کے ذریعے خطے میں قطر کی اہمیت بڑھے گی اور قطر ویژن 2030 سے ایل جی بھرپور طور سے وابستہ ہوجائے گا تاکہ جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے پلیٹ فارم سے آئی سی ٹی (انفارمیشن اینڈ کمیونکیشن ٹیکنالوجیز) کے ذریعے قائم معیشت کے حصول میں مدد فراہم کی جائے۔ ایل جی الیکٹرانکس گلف ایف زیڈ ای کے پریذیڈنٹ ڈی وائی کم نے کہا کہ ہم قطر میں اپنی توسیع اور یہاں کی مارکیٹ کے لئے ایل جی کے نمائندوں کا دفتر متعارف ہونے پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں تاکہ ہم اپنے کاروباری شراکت داروں اور صارفین سے موثر طور پر رابطے میں رہ سکیں۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ یہاں دفتر کے قیام سے ہمارے آپریشنز مستحکم ہوں گے اور ہمیں مزید تیزی کے ساتھ مارکیٹ کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق جدید ٹیکنالوجیز اور پیشکشوں کی فراہمی ذریعے کام کا اختیار مل جائے گا۔ ایل جی الیکٹرانکس قطر آفس کی جنرل منیجر جنیفر کم نے کہا کہ ہم قطر میں اپنے باقاعدہ نمائندہ آفس کے قیام پر بہت پرجوش ہیں۔ اس کو انتہائی اہم مارکیٹ سمجھنے کے ساتھ ہمارا مقصد یہ ہے کہ یہاں اپنے اہم شراکت داروں کے ساتھ موجودہ شراکت داری کے عمل مزید مستحکم کرنے کے ساتھ دیگر صنعتی شعبوں اور سرکاری محکموں کے ساتھ تعاون اور مہارت میں اضافہ لائیں گے۔دوہا میں نئے آفس کے قیام کے ذریعے ایل جی کا قطر میں اپنے صارفین سے عزم مزید مستحکم ہوتا ہے۔ اس آفس کے ذریعے ایل جی کو مارکیٹ سے براہ راست ردعمل ملے گا جس کے نتیجے میں وہ ایک بہتر پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے قطر کے صارفین کو جدید ترین سہولیات فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ کمپنی کو امید ہے کہ موجودہ و ممکنہ شراکت داروں کے لئے اسکے بی ٹو بی تعلقات اور سہولیات میں وسعت آئے گی۔ فی الوقت دوہا میں جمبو الیکٹرانکس کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ایل جی الیکٹرانکس کے 17 شو رومز قائم ہیں۔