3لاکھ ٹن کنو برآمد کر نے کا ٹارگٹ حاصل کرلیا جائے گا:ڈاکٹرفرخ جاوید

3لاکھ ٹن کنو برآمد کر نے کا ٹارگٹ حاصل کرلیا جائے گا:ڈاکٹرفرخ جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) رواں سال دنیا بھر میں 3لاکھ ٹن کنو برآمد کر نے کا ٹارگٹ حاصل کرلیا جائے گا۔ اس برآمد سے 200ملین ڈالر کا کثیر ذرمبادلہ حاصل ہو گا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ کنو کے ساتھ ساتھ آم کی پیداوار اور برآمد میں بھی پنجاب کی کارکردگی قابل ذکر ہے۔رواں سال ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن آم دنیا بھر کی منڈیوں میں برآمد کر کے قیمتی ذرمبادلہ کمایا جائے گا۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید کی ذاتی دلچسپی اور بروقت مداخلت سے فروٹ فلائی پر کنٹرول کرنے میں نہایت مدد ملی اور اس کے ثمرات اب برآمدات میں اضافے کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔پاکستانی کنو روس تک کی منڈیوں میں راج کر رہا ہے اور بھارت پر یورپ سمیت روس میں بھی کنو اور آم برآمد کرنے پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت فروٹ فلائی پر کنٹرول کیلئے 227.61ملین روپے کی لاگت سے چار سالہ منصوبے پر کام کر رہا ہے جس کے تحت 50ہزار ایکڑ پر کاشتکاروں کو فروٹ فلائی پر کنٹرول سے متعلقہ کیمیکل وادویات 50فیصد سبسڈی پر فراہم کی جارہی ہیں۔اس پراجیکٹ کے تحت چار سالوں میں کاشتکاروں کیلئے 12,960تربیتی سیشن منعقد کئے جائیں گے۔ پنجاب کے 15اضلاع میں 10،10ایکڑ کے 198نمائشی پلاٹ بھی لگائے جائیں گے جہاں کاشتکاروں کو فروٹ فلائی سے پاک پھل تیارکرنے کی تربیت دی جائے گی۔  ترجمان نے بتایاکہ گذشتہ سال بھارت پر کنو اور آم برآمد کرنے پر پابندی لگی تو پاکستان کو یورپ کی طرف سے فروٹ فلائی پر کنٹرول کی وارننگ جاری ہوئی۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے آم اور کنو کے باغات کا فرداً فرداً دورہ کیا اور فروٹ فلائی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔مختلف اضلاع میں ورکنگ گروپ بنائے گئے اور ہفتہ وار میٹنگز اور تربیتی سیشن کے ذریعے اس بیماری پر قابو پایاگیا۔یہی وجہ ہے کہ اس سال پاکستان ریکارڈ مقدار میں کنو اور آم برآمد کررہا ہے۔ وزیرزراعت کے بروقت اقدام سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر فرخ جاوید نے محکمہ کے افسران کو ہنگامی بنیادوں پر آم پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ فروٹ فلائی پر مکمل کنٹرول سے برآمدات کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔

مزید :

کامرس -