کراچی سٹاک مارکیٹ جاری انڈیکس مزید 3 نفسیاتی حدوں سے گر گیا

کراچی سٹاک مارکیٹ جاری انڈیکس مزید 3 نفسیاتی حدوں سے گر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے منگل کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 32800,32700اور 32600کی نفسیاتی حدوں بیک وقت گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں78ارب 98کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت32.55فیصدزائد جبکہ75.14حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32890پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم ملک میں امن و امان کی غیر یقینی صورت حال کے باعث ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے اور انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی،جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس293.98پوائنٹس کمی سے 32566 .59پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر354 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے65کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ266کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں78ارب 98کروڑ75لاکھ50ہزار9روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر73کھرب22ارب 99کروڑ96لاکھ 45ہزار 399روپے ہوگئی ۔  منگل کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں13کروڑ24لاکھ69ہزار 730شیئرز رہیں جوپیر کے مقابلے میں3کروڑ25لاکھ35ہزار190 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے شیزان انٹرنیشنل کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت41.00روپے اضافے سے975.00روپے اورپاک سروسز کے حصص کی قیمت23.97روپے اضافے سے503.55روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت499.95روپے کمی سے9499.05جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت194.17روپے کمی سے3706.00روپے ہوگئی ۔منگل کو پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ26لاکھ500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت2.75روپے کمی سے52.43روپے جبکہ فوجی فرٹ بن کی سرگرمیاں1کروڑ 15لاکھ 54 ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت2.75روپے کمی سے53.17روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس258.70پوائنٹس کمی سے 21128.93پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس770.94پوائنٹس کمی سے 52558.14جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس232.79پوائنٹس کمی سے 23242.92پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -