نائیجریا ،چاڈ اور نائیجرین فورسز کی مشترکہ کارروائی
ابوجا(آئی این پی) نائیجیریا میں چاڈ اور نائیجر فورسز کی مشترکہ کارروائی میں بوکوحرام کے 200سے زائد جنگجو ہلاک ہوگئے ،جبکہ شمال مشرقی علاقے دماسک کو بھی بوکوحرام جنگجوؤں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق نائجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے داعش سے اتحاد کے اعلان کے بعد چاڈ اور نائیجر فورسز نے بوکو حرام کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 200 سے زائد انتہا پسند جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔بوکو حرام کے جنگجوؤں نے گزشتہ برس نومبر میں دمسک کے علاقے پر قبضہ کرلیا تھا۔جسے فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے آزاد کرالیا ہے۔بوکو حرام سے جھڑپوں میں 10 چاڈ فوجی بھی ہلاک اور20سے زائد زخمی ہوگئے۔2009 سے جاری خانہ جنگی کے باعث اب تک 13 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔جبکہ 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔