’اسلامک اسٹیٹ‘ کو شکست ہو گی: امریکی جنرل ڈیمپسی

’اسلامک اسٹیٹ‘ کو شکست ہو گی: امریکی جنرل ڈیمپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغداد(آن لائن)امریکا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارٹن ڈیمپسی نے کہا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کو یقینی طور پر شکست ہو گی۔انہوں نے یہ بات بغداد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔امریکی اعلی جنرل نے عراقی دارالحکومت بغداد پہنچنے کے بعد اعلیٰ سیاسی و فوجی اہلکاروں سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ اعلیٰ امریکی جنرل نے تکریت شہر پر قبضے کے لیے جاری عراقی فوج کے فوجی آپریشن کے تناظر میں کہا کہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو یقینی طور پر شکست ہو گی۔ جنرل ڈیمپسی کا دورہ ایک ایسے وقت عمل میں آ رہا ہے، جب عراق کے خود مختار علاقے کردستان کے پیش مرگا فائٹرز نے بھی انتہا پسند جہادی گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ پر کرکوک شہر کے قریبی علاقوں میں اپنا مسلح دباؤ بڑھا دیا ہے۔ دریں اثناء’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جہادیوں نے شمالی عراقی شہر کرکوک کے قریب مقبوضہ علاقوں میں بیس افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ بغداد پہنچنے سے قبل امریکی جنرل نے خلیج میں لنگر انداز فرانسیسی طیارہ بردار جنگی بحری جہاز کا بھی دورہ کیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -