برسعودی بلاگر کی رہائی پر بات کی گئی ہے‘ نائب جرمن چانسلر

برسعودی بلاگر کی رہائی پر بات کی گئی ہے‘ نائب جرمن چانسلر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لن(آن لائن)سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کے دورے پر گئے جرمنی کے نائب چانسلر اور اکانومی منسٹر زیگمار گابریل نے متحدہ عرب امارت کے اکانومی منسٹر کے ہمراہ ابو ظہبی میں مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت سے جہاں انسانی حقوق کے موضوع پر بات کی گئی وہیں بلاگر رائف بداوی کی رہائی کے باوقار حل پر بھی گفتگو کی گئی۔ جرمنی کے نائب چانسلر اپنے موجودہ دورے کے دوران اتوار کے روز سعودی عرب میں موجود تھے۔ وہ آج متحدہ عرب امارات میں پہنچنے ہوئے ہیں۔ اْن کے دورے کی آخری منزل قطر ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ برس بداوی کو سعودی عدالت نے ایک ہزار کوڑوں اور دس برس کی قید سزا سنائی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -