پنجاب یونیورسٹی : بی ایس امتحانات کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایس (چار سالہ پروگرام ) فرسٹ سمسٹر 2015ء کے امتحانات کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے شیڈول کے مطابق داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ18مارچ 2015ء ہے جبکہ امتحان کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تفصیلی شیڈول پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔