ورچوئل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’’ویمن ڈے‘‘ کے حوالے سے سمینار
(لاہور) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے لارنس روڈآفس میں سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں‘ڈاکٹررخشندہ نواز‘ ڈاکٹر یاسرہ وقار‘ صباء خلیل نے خصوصی شرکت کی اس موقع پرڈاکٹررخشندہ نواز نے کہا کہ حقوق نسواں کیلئے سماجی اور اخلاقی ذمہ داریاں نبھانا ہم سب کا فرض ہے اور پاکستان کو مضبوط اور باوقار بنانے کیلئے خواتین کی تعلیم اور عملی میدان میں شرکت انتہائی ضروری ہے۔ اس موقع پر ورچوئل یونیورسٹی کے اساتذہ اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔