پیپلز پارٹی نظریاتی، اصولی اور جمہوری انداز میں سیاسی جدوجہد کر رہی ہے، عابد صدیقی
لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہپیپلز پارٹی نظریاتی، اصولی اور جمہوری انداز میں سیاسی جدوجہد کر رہی ہے سینٹ میں پیپلز پارٹی کے اراکین کی برتری ہونے کی وجہ سے یہ پیپلز پارٹی کا آئینی حق ہے کہ حکمران جماعت جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو سینٹ میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کی پیشکش کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نظریاتی، اصولی اور جمہوری انداز میں سیاسی جدوجہد کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی عوام آج پیپلز پارٹی کے دورِ اقتدار کو سنہری دور گردان رہے ہیں پیپلز پارٹی ہی قوم کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے کسی سیاسی جماعت کے پاس پیپلز پارٹی جیسی قیادت موجود نہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے جس مدبرانہ انداز میں مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔