آ ل پاکستان ٹیکنیکل ڈرا فٹسمین فیڈریشن لاہور ڈویژن کا ہنگامی اجلاس
لاہور (پ ر)آ ل پاکستان ٹیکنیکل ڈرا فٹسمین فیڈریشن لاہور ڈویژن کا ہنگامی اجلاس آج ہائے وے ڈیپارٹمنٹ 2۔لیک روڈ لاہور میں منعقد ہواجس میں صوبائی جنرل سیکرٹری محمود مختار چشتی ‘لاہور ڈویژن لاہور کے صدر محمد معصوم اور جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن لاہور میاں بشارت حسین ‘غضنفر علی خان سینئر نائب صدر چوہدری عبدالغفار ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور دیگر تمام عہدیداران نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ٹیکنیکل ڈرا فٹسمین کلاس کی اپ گریڈیشن کی جائے اور سا تھ ہی حکومتی ‘بے حسی ‘امتیازی سلوک کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پہلے مرحلے میں 02-04-15 کو تمام دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال ہو گی پھر 09-04-15کو پریس کلب لاہور بشمول تمام صوبائی دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرہ ہو گا مورخہ 23-04-15کو پنجاب اسمبلی ہال کے سامنے دھرنا ہوگا اور اگرہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پھر بھوک ہڑتال تا دم مرگ ہو گی ۔