فوڈاتھارٹی کے ہوٹلوں پر چھاپے صفائی نہ ہونے پر جرمانے

فوڈاتھارٹی کے ہوٹلوں پر چھاپے صفائی نہ ہونے پر جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیلڈ ٹیم نے گزشتہ روز ضلع لاہور میں مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق راوی ٹاؤن کی فوڈسیفٹی آفیسر کی جانب سے بادامی باغ پھاٹک کے قریب واقع چَن ہوٹل اور منظورہوٹل کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر جرمانے عائد کئے گئے ۔ علاوہ ازیں دھوبی گھاٹ شیرشاہ روڈ پر واقع ٹیٹو نمکواور منصورہ ملتان روڈ پر واقع چودھری فوڈز کے نام سے سموسہ پٹی بنانے والے کارخانے کو حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے کی بنا پر جرمانہ کیا گیا۔مزید براں سبزہ زار میں واقع بسم اللہ چرغہ اور جی ٹی روڈ کے قریب بلیوکیسٹل نامی ہوٹلز کو صفائی کے نامناسب انتظامات کی بنا پر جرمانہ ہوا۔