دھاندلی سے اسمبلی میں آنے والے ملک کی خدمت نہیں کرسکتے،سجاد بلوچ

دھاندلی سے اسمبلی میں آنے والے ملک کی خدمت نہیں کرسکتے،سجاد بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ نے کہا ہے کہ دھاندلی سے اسمبلی میں آنے والے ارکان ملک و قوم کی خدمت نہیں کرسکتے منتخب ایوانوں میں منڈیاں لگانے والے لیڈر نہیں ڈیلر ہوتے ہیں قوم کو سبز باغ دکھانے والے بھی تو کبھی عوام کی عدالت میں جائیں گے تو آٹا ، چینی کا پتہ چل جائے گا ، یہ بات انہوں نے سرگودھا سے آئے ہوئے لیبر ونگ کے ایک وفد سے مسلم لیگ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کی ،انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت جب بھی اقتدار میں آئی ہے عوام کے لیے ہر وقت پریشانی کا سامان پیدا کیا




حکومت کو غریب کی پریشانی کا احساس نہیں بلکہ وہ تو یہ چاہتی ہے کہ قوم کا روپیہ کس طرح ضائع کیا جائے ، انہوں نے کہا آج سفید پوش عوام کو دووقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں حکومت کو چاہئیے کہ پاکستان کی عوام کو ریلیف دیں موجودہ حکومت کے دور میں مزدوروں اور کسانوں سمیت تمام طبقات حکومت سے بری طرح مایوس ہیں حکمرانوں کی ناقص ترجیحات نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے ۔