حکمران عوا م کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں،میاں مقصود احمد

حکمران عوا م کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں،میاں مقصود احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ انسان کی اولین ضرورت جان و مال اور عزت کی سلامتی ہے بد قسمتی سے موجودہ حکومتیں اسے فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ سندھ کے حالات پنجاب سے ، بلوچستان کے سندھ سے ، کے پی کے کے بلوچستان سے اور فاٹا کے کے پی کے سے بدتر ہیں ،





گلگت تا گوادر اور خیبر تا کراچی کہیں بھی شہری ، جان ، مال اور عزت کے تحفظ کے لیے ریاست پر اعتماد نہیں کر سکتے ۔انھوں نے کہا کہ عوام اللہ کے آسرے پر یا پھر اپنے نظام کے ساتھ عدم تحفظ کے شدید احساس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں ،عدالتی نظام داخلی خرابیوں یا پھر خوف کا شکار ہے ۔ ۔