پنجاب اسمبلی کی حالیہ قانون سازی غیر اسلامی ہے، قاضی عبد الغفار قادری

پنجاب اسمبلی کی حالیہ قانون سازی غیر اسلامی ہے، قاضی عبد الغفار قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) مرکزی جماعت اہلسنّت نے پنجاب اسمبلی کی حالیہ قانون سازی کو غیر اسلامی اور دین میں مداخلت قراردیا ہے جس میں پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنیوالے کو قید اور جرمانے کی سزاد ینے کی منظوری دی گئی ہے اور کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی بقاء اور ترقی کا دارومدار نفاذ نظام مصطفیٰﷺ میں مضمر ہے جب تک رسول اللہ ﷺ کا نظام رحمت اس ملک میں نافذ نہیں ہوتا ملک و قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مرکزی جماعت اہلسنّت پنجاب کے امیر قاضی عبدالغفار قادری سمیت دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔