وزیر پانی و بجلی دو سالہ کارکردگی سے قوم کو آگاہ کریں،وسیم اختر

وزیر پانی و بجلی دو سالہ کارکردگی سے قوم کو آگاہ کریں،وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف کے بیان کہ’’پاکستان خطرناک آبی بحران کی طرف گامزن ہے‘‘پراپنی شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی وزیر پانی وبجلی ماضی کی حکومتوں کی ناکامیاں قوم کو گنوانے کی بجائے اپنی دوسالہ کارکردگی قوم کو بتائیں۔کالاباغ ڈیم جس کی تعمیرپر ماسوائے چند سیاست دانوں کے پوری قوم متحد ہے کہ یہ ملک وقوم کی بقاء کامنصوبہ ہے اسے جلد ازجلدتعمیر ہوناچاہئے


اسے مسلم لیگ ن کی حکومت نے آتے ہی ناقابل عمل قرار دے کر کہیں سرد خانے میں پھینک دیاہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت ہمارے حصے کے دریاؤں پر62سے زائد ڈیم تعمیر کررہاہے مگربدقسمتی سے ہردورکے پاکستانی حکمران سیاسی مفاہمت اور بے حسی کامظاہرہ کرتے چلے آرہے ہیں۔ہندوستان ہمارے دریاؤں کاپانی چوری کرکے اپنے کاشتکاروں کوخوشحال کررہاہے۔ریگستانوں کونخلستانوں میں تبدیل کررہاہے جبکہ پاکستانی کسان حکومتی عدم توجہی اور شعبہ زراعت کی زبوں حالی کے باعث کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبور ہیں۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ جب سے پاکستان کوتوانائی بحران درپیش ہے تب سے سنجیدہ بنیادوں پراس کے حل کے لئے کاوشیں کی جاتیں توآج یہ بحران مکمل طور پر ختم ہوچکاہوتا۔