الخدمت فاؤنڈیشن انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کرتی ہے،احسان اللہ وقاص

الخدمت فاؤنڈیشن انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کرتی ہے،احسان اللہ وقاص

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی نائب صدر سید احسان اللہ وقاص کی زیر صدارت اقلیتی امور کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کا باقاعدہ ’’الخدمت اقلیتی ونگ‘‘ قائم کر دیا گیا۔اجلاس میں پنجاب سے ڈاکٹر شمشاد، سندھ سے ڈاکٹر شنکر لال، خیبر پختونخوا سے پرویز مسیح ، فاٹا سے سردار جسوندر سنگھ ، اسلام آباد سے جمیل کھوکھراور گجرات سے عدنان شیر خان نے شرکت کی۔اِس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلا تعصب رنگ و نسل اور مذہب دکھی انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔