زراعت کے شعبے سے منسلک خواتین استحصال کا شکارہیں،افتخار حسین

زراعت کے شعبے سے منسلک خواتین استحصال کا شکارہیں،افتخار حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) ہیومن رائٹس ویلفےئرفورم کے صدر افتخار حسین نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے سے منسلک کروڑوں کی تعداد میں محنت مزدوری کرنے والی خواتین استحصال کا شکار ہیں ،دیہی خواتین کھیتوں اور بھٹوں کے علاوہ لائیو سٹاک کے شعبے سے منسلک ہیں انہیں بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں اور ان کو مناسب اجرت بھی نہیں دی جاتی ہے ، لہذا حکومت بھٹوں ،زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے میں کام کرنے والے مرد اور خواتین مزدوروں کو بھی فیکٹری مزدوروں کی طرح سہولتیں دینے کیلئے قانون سازی کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھٹوں، زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے میں کروڑوں مزدور خواتین کام کرتی ہیں مگر ان کو فیکٹری مزدوروں کی طرح سوشل سکیورٹی ،اولڈ ایج بینیفٹ سکیم، پینشن ، فری علاج و معالجے اور حادثات کی صورت میں معذور ہونے والے مزدوروں کو ریلیف دینے کی سہولت میسر نہیں ہے لہذا حکومت زراعت کے شعبے کو صنعت کا درجہ دے کر زرعی مزدوروں کو بھی صنعتی مزدوروں کی طرح تمام تر سہولیات فراہم کرے۔