ول اسمتھ ’’انڈپینڈنس ڈے‘‘ کے سیکوئل میں نہیں ہونگے
لاس اینجلس (این این آئی)ہالی ووڈ والوں نے سیکوئل کا رواج ڈالا اور اسی لیے اب مشہور فلم انڈپینڈنس ڈے کا دوسرا حصہ بننے جارہا ہے۔ جس میں ول اسمتھ کام نہیں کریں گے ۔انڈپینڈنس ڈے کی کہانی تھی امریکیوں کی زندگی میں آنے والے بھونچال کی ۔امریکا کو گھیر لیا تھا دشمنوں نے اور صدر تک مشک امتحان میں پڑ گئے تھے۔ول اسمتھ مرکزی کردار میں تھے جو اس دشوار کن حالات میں تن تنہا دشمنوں سے لڑتے ہیں۔فلم کا اب سیکوئل بننے جارہا ہے جس کو اگلے سال سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔انڈپینڈنس ڈے کے اس حصے سے ول اسمتھ کو باہر کردیا گیا ہے اور اب ان کی جگہ یہ کردار جیوسی اوشر ادا کریں گے۔دعویٰ کیا جارہا ہے اس بار زیادہ ایکشن اور ماردھاڑ ہوگی۔