فواد خان اب نئی فلم میں کرکٹر ویرات کوہلی کا کردار نبھائیں گے

فواد خان اب نئی فلم میں کرکٹر ویرات کوہلی کا کردار نبھائیں گے
فواد خان اب نئی فلم میں کرکٹر ویرات کوہلی کا کردار نبھائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ نگری میں شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی اداکار فواد خان اب نئی فلم میں کرکٹر ویرات کوہلی کا کردار نبھائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ ڈائریکٹر نیرج پانڈے نے بھارتی ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر بنائے جانے والی فلم میں فواد خان کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں فواد خان بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے جب کہ فلم کے دیگر اداکاروں میں تیلیگو اسٹار، رام چرن تریجا،جان ابراہم،آفتاب شودسانی اورعالیہ بھٹ شامل ہیں۔واضح ر ہے کہ فواد خان فلم فئیرایوارڈ حاصل کر نے والے پہلے پاکستانی اداکار ہیں جب کہ انہیں بھارت میں بیسٹ ڈیبیو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

مزید :

کلچر -